Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

بال گرنے سے بچانے کے 9 سادہ طریقے

 

بال گرنے سے بچانے کے 9 سادہ طریقے

Knowledgeworlddaily.blogspot.com


کون چاہتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے بال گرتے جائے اور گنجاپن نمایاں ہوتے جائے۔خصوصا نوجوانوں میں بال گرنا شدید پریشانی اور ڈپریشن کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے ۔

اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ جلد گنجے ہو جائے تو مندرجہ ذیل 9  میں سے جو سادہ اور قابل عمل لگے اپنا لیجئے۔

1 تیلوں کا استعمال کیجیے۔

کلونجی کا تیل تیل ،زیتون کا تیل،کیسٹرآئیل، ناریل کا تیل،پیپر منٹ کا تیل،کدو کا تیل، تارا میرا کا تیل،

ججوبا آیل،ٹی ٹری آئل اور اور سرسوں کا تیل ۔

آپ تیلوں کو ملا کر یکجا کر کے رکھ لے۔اور ہفتے میں  دو بار ایک چمچ تیل سر پے لگا کر کچھ دیر کسی کپڑے یا مومی بیک سے سر کو ڈھک لے۔ اس کے بعد سر کو ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔

 2 سیب کا سرکہ۔

سیب کے سرکے کا ایک یہ دو چمچ ایک کپ پانی میں ملا لیں۔ اور سر دھونے کے بعد سر میں اچھی طرح مساج کرے ۔دو سے تین منت کے مساج کے بعد سر کو سادہ پانی سے دھولیں۔ سرکے کی بُو تھوڑی دیر کے بعد معدم ہو جائے گا۔ اس کی فکر نہ کریں۔

3 ایلوویرا جیل۔

ایلوویرا پودے کی جیلی کافی مفید ہوتی ہیں۔ پودے سے ڈائریکٹ نکالے یہ بازار سے خرید لے۔ تھوڑی سی جیل سر میں مساج کرے اور پندرہ منٹ کے بعد سر کو دھو لیں۔

4 پیاز کا جوس۔

ایک عدد پیاز کو کرش کرے اور اس كا جوس نکالے۔اور اس جوس کو ایک عدد چمچ شہد میں اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس جوس کو بالوں کی جڑوں میں لگا لیں۔ یاد رکھیں اس کو مساج نہیں کرنا ۔ بس اس پیسٹ کو انگلیوں سے لیب کر دینا ہے۔ آدہ گھنٹہ لگا رہنے دے پھر سر کو دھو لیں۔

5 ادرک یا جوس۔

ادرک کے ایک  انچ لمبے  ایک یا دو ٹکڑے لیں۔

ان کو کاٹ پیس کر ان کا جوس نکالے۔ اب اس جوس کو دو چمچ زیتون یہ ججوبا آئیل میں مکس کرے۔  اس کو اب دو سے تین منٹ تک سر میں مساج کرے۔ آده گھنٹے کے بعد سر کو دھو لیں۔

6 میتھی کا پاؤڈر۔

میتھی کا پاوڈر پانی میں ملا کر پیسٹ سی بنا لیں اور سر میں لیب کر لیں۔ جسے مہندی لگاتے ہیں۔

ایک گھنٹے بعد سر کو دھو لیں۔

7 کافی کا استعمال

دو چمچ کافی پاؤڈر کا لیں ۔ اس کو ایک چمچ شہد اور ایک چمچ زیتون کے تیل کے ساتھ میکسچر بنا لیں۔ اس میکسچیر کو سر پر ماسک کی طرح لگا کے بیس منٹ تک چھوڑے۔ اس کے بعد مناسب شمپو یا صابن سے دھو لیں۔

8 انڈے کی زردی۔

انڈے کی زردی انڈے کی پانی سی علحیدہ کردے۔ اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔  پھر سر میں بالوں کی جڑوں میں لگا لیں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دے۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھو لیں۔

9 ملٹھی اور ہلدی کا استعمال۔

ایک چمچ ملٹھی کا پسا ہوا پاؤڈر لیجیۓ۔ اس کو آدھ کپ دودھ میں مکس کر لیجئے۔ اور اس میں ایک چٹکی ہلدی بھی ڈال لیجیے۔ اس میکسچر کو رات سونے سے پہلے لگا لیجیۓ اور سر کو شاور کیپ سے ڈھک لیجیے۔ اور صبح اُٹھ کر سر کو دھو لیجیۓ۔

یہ سب طریقے انتہائی آسان ہے اور آپ گھر میں رہ کر روٹین سے کر سکتے ہے ۔ بالوں کو گرنے سے بچانے اور اپنی پرسنالٹی کو بہتر رکھنے کے لیے اتنا تو کرنا ہی ہوگا۔

آپ ان میں سے کوئی بھی طریقہ شروع کرے ۔ ہفتے میں دو تین بار کرے کچھ ہی ہفتوں میں آپ کا بال نمایاں طور پر صحتمند ہو جائیں گے اور گرنا بہی رک جائیں گے انشاء االلہ

مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہے انشاء االلہ ہم آپ کو دلچسپ معلومات سے حمکنار کرتے رہیں گے شکریہ

 

 

 

Post a Comment

0 Comments